حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو میں ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ مولوی محمدامین راستی نے کہا: آج ایران کے جوہری پروگرام نے دنیا میں طاقت کے توازن کو متاثر کر دیا ہے۔ مغربی ممالک، خاص طور پر امریکہ اور صہیونیست کبھی نہیں چاہتے تھے اور نہ ہی چاہتے ہیں کہ ایران پرامن جوہری توانائی تک پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا: دشمن ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ ایران اس عظیم ٹیکنالوجی سے دور رہے اور ہمیشہ دوسری توانائیوں جیسے فوسل ایندھن پر منحصر رہے۔ لہذا ہم سب کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ دشمن میڈیا اور پروپیگنڈے کے ذریعے یہ کوشش کر رہا ہے کہ دنیا کے سامنے پرامن جوہری توانائی کے معاملے میں ایران کی تصویر کو مسخ کر کے پیش کیا جائے۔
سنندج کے امام جمعہ نے مزید کہا: آج دنیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ مسلمان اور اسلامی ممالک پر مشتمل ہے اور بلا شک و شبہ اسلامی ممالک خاص طور پر ایران کا جوہری توانائی تک پہنچنا مغربی ممالک اور اسلام کے دشمنوں کے خلاف خودکفائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
مولوی راستی نے کہا: جب دشمن نے محسوس کیا کہ اس ملک کے نوجوانوں نے اپنے مقامی علم و دانش کے ذریعے پرامن جوہری توانائی کے میدان میں حقیقی اور بلند مقام حاصل کر لیا ہے تو انہوں نے اس معاملے کو ایک سیاسی مسئلہ بنا دیا۔
انہوں نے کہا: مغربی ممالک نے دنیا پر یہ تاثر دیا کہ ایران جوہری توانائی کا استعمال کرتے ہوئے ایٹم بم بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ ایران فوبیا کا ایک پروجیکٹ تھا جسے دشمن نے تشکیل دیا اور دنیا پر مسلط کیا۔









آپ کا تبصرہ